اوگرا نے کل سے مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز وزارت پٹرولیم کو بھجوا دی، عالمی منڈی میں پٹرول سستا ہو گیا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اوگرا نے یکم اپریل سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز وزارت پٹرولیم کو بھجوا دی۔ ذرائع کے مطابق پٹرول 4 روپے 40پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل 6روپے 23پیسے مہنگا ہونے کا امکان ہے۔ ہائی اوکٹین 7روپے 66پیسے مہنگا ہو سکتا ہے۔ لائٹ ڈیزل 2روپے 56 پیسے، مٹی کا تیل ایک روپے 56پیسے مہنگا کرنے کی تجویز ہے۔ تجویز پٹرولیم منسٹری کو بھجوا دی گئی۔ علاوہ ازیں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں دوبارہ کمی ہوئی ہے۔ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 68سینٹ فی بیرل کمی ہوئی ہے۔ تیل کی قیمت 48.19ڈالر فی بیرل ہو گئی۔ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ ایران سے جوہری معاہدے ہیں۔