پاکستان میں پٹرول کی قیمت بھارت افغانستان، سری لنکا سے کم، عمران کی گفتگو حقائق کے منافی ہے: وزارت پٹرولیم
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان وزارت پٹرولیم نے کہا ہے پٹرول کی قیمت سے متعلق عمران خان کی گفتگو حقائق کے منافی ہے۔ گزشتہ 3مہینوں کی درآمدی قیمت کو مدنظر رکھ کر موجودہ حکومت نے پٹرول کی قیمت 30روپے سے زائد کم کی پاکستان میں فی لٹر پٹرول کی قیمت بھارت، افغانستان اور سری لنکا سے کم ہے۔ پاکستان میں پٹرول کی قیمت لگ بھگ 78روپے، بھارت میں 105روپے، افغانستان میں 92روپے اور سری لنکا میں 97روپے ہے۔