خیبر پی کے میں اختیارات نچلی سطح پر منتقل کر دئیے، کارکن ضمنی الیکشن جیتنے کے لئے متحد ہوں: عمران
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ نیوز ایجنسیاں) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بلدیاتی الیکشن کے کامیاب انعقاد پر خیبر پی کے حکومت کو مبارکباد دیتے کہا ہے کہ اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کا وعدہ کیا ہے کہ اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کا وعدہ پورا کردیا۔ بلدیاتی الیکشن کے ذریعے خیبر پی کے میں نئے پاکستان کی تعمیر کا آغاز ہو چکا 40ہزار نمائندوں کو بااختیار بنانا جمہوری تاریخ میں سنگ میل ہے۔ خیبر پی کے میں عوام سیاسی معاملات کا فیصلہ خود کریں مقامی حکومتو ںکو 30 فیصد فنڈز دینے کا فیصلہ کیا ہے کسی اور صوبے میں صحیح معنوں میں مقامی حکومتوں کا نظام قائم نہیں کیا گیا۔ قبل ازیں عمران خان نے اپنے پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ تمام اختلافات بھلا کر ضمنی انتخابات کی تیاری کی جائے تاکہ مسلم لیگ (ن) کو شکست دی جاسکے۔ عمران خان نے این اے 122 کیلئے نامزد امیدوار عبدالعلیم خان کو کامیاب بنانے کیلئے پارٹی کارکنوں کو متحرک ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقابلہ مسلم لیگ (ن) سے ہے جو اختیارات کا ناجائز استعمال کرتی ہے۔ علیم خان متوسط طبقے سے تعلق رکھتے ہیں، کارکن انکو کامیاب بنانے کیلئے ایک ہو جائیں۔