الیکشن کمشن کی توہین کا سوچ بھی نہیں سکتا‘ عمران خان نے تحریری جواب جمع کرا دیا
اسلام آباد (خصوصی نمائندہ ) الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف توہےن عدالت کےس کی سماعت 31 مئی تک ملتوی کردی۔ عمران خان نے توہےن عدالت کےس میں بالاآخر جواب الیکشن کمےشن میں جمع کرا دےا، الیکشن کمےشن کی توہےن کا مرتکب ہوا نہ کبھی اےسا سوچا عمران خان کا جواب ، عمران خان نے(صفحہ9بقیہ22) جواب میں الیکشن کمےشن سے کسی قسم کی غےر مشروط معافی کی کوئی درخواست نہیں کی گئی عمران خان کے جواب کو پڑھ کر چےف الیکشن کمشنر جسٹس سردار محمد رضا نے کہا کہ جواب پڑھ کر ہمیں ےہ بھی سمجھ نہیں آرہا کہ ہم نے نوٹس کس بات کا دےا تھا ، پےر کو چےف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں چار رکنی الیکشن کمےشن نے عمران خان کے خلاف توہےن عدالت کےس کی سماعت کی سماعت کے موقع پر عمران خان کے وکلاءفواد چوہدری اور فےصل چوہدری الیکشن کمےشن میں پےش ہوئے اور عمران خان کا تحرےری بےان الیکشن کمےشن میں پےش کیا عمران خان نے اپنے جواب میں کہا کہ الیکشن کمےشن کا احترام کرتا ہوں ملک میں صاف اور شفاف انتخابات کےلئے آزاد اور خودمختار الیکشن کمیشن پر یقین رکھتا ہوں۔ درخواست گزار نے میرے بیان کو حقائق کے برعکس پیش کیا، سپریم کورٹ میں صحافی کے پوچھے گئے سوال پر الیکشن کمیشن میں زیرسماعت مقدمے کی کاروائی کی تفصیلات کا علم نہیں تھا، الیکشن کمیشن کی توہین کا مرتکب ہوا نہ کبھی ایسا سوچاعمران خان کے جواب پر الیکشن کمےشن نے مزےد سماعت 31 مئی تک ملتوی کردی ۔الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں مسلم لیگ ن کے رہنما دانےال عزےز نے کہا ہے کہ عمران خان کا کوئی اےک نہیں سینکڑوں جرم ہیں، اب ان کو بھاگنے نہیں دےں گے کٹہرے میں کھڑا ہونا پڑے گا ، جلد عمران خان کے خلاف بھی جے آئی ٹی بنے گی ۔ عمران خان کو اشتہار قرار دےا جا چکا ہے ہماری سمجھ میں نہیں آتا کہ عمران خان کے خلاف ادارے کےوں خاموش ہیں دانےال عزےز اپنی گفتگو کے دوران پی ٹی آئی کے رہنما نعےم الحق پر برس پڑے اور کہا کہ نعےم الحق قوم سے معافی مانگو اگر آپ کے پاس کوئی ثبوت اور جرت ہے تو مےرے خلاف توہےن عدالت کی درخواست دائر کرو عمران خان کے جھوٹے الزامات سمےت تفصےلات وزےر اعظم کے سامنے رکھوں گا دانےال عزےز نے کہا کہ عمران خان کو ابھی تک نوٹس بھی جاری نہیں ہو سکا اب کارروائی ہو گی کےوں کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔ سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نااہلی کیس میں تحریری جواب جمع کرا دیا ہے جس میں انہوں نے منی لانڈرنگ سے انکار کیاگیا ہے اور حنیف عباسی کی درخواست جرمانے کے ساتھ خارج کر نے کی ا ستدعا کی ہے ۔ عمران خان کے سپریم کورٹ میں جمع کرا ئے جا نے والے جواب میں اضافی دستاویزات ، منی ٹریل ، نیازی سروسز کو پاکستان میں ظاہر نہ کرنے کی وجوہات ، راشد علی خان کی طرف سے بھجوائے گئے 20 ہزار پاﺅنڈز کی تفصیلات بھی شامل کی گئی ہیں ۔عمران خان کے جواب میں مزید کہا گیا کہ انہوں نے برطانیہ میں پروفیشنل کرکٹ 1979 نہیں 1988 تک کھیلی جبکہ ان کی سابق اہلیہ جمائمہ کی جانب سے بھیجی گئی رقم پبلک فنڈز نہیں تھی اور رقم کا لین دین میاں اور بیوی کے درمیان ہوا اس لئے منی لانڈرنگ کا کسی صورت سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، پاکستان سے باہر کوئی رقم منتقل نہیں کی گئی اور لندن فلیٹ کرکٹ کی جائز کمائی سے خریدا گیا تھا۔ عمران خان کے جواب میں کہا گیا ہے کہ انہو ں نے جو پیسہ لندن سے بھیجا وہ عوامی دولت نہیں تھی اور نہ ہی پاکستان سے پیسہ بیرون ملک بھیج کر واپس لایا گیا ۔ راشد خان کے پہلے بینک لیٹر میں غیرملکی کرنسی کو پاکستانی روپے میں تبدیل کرنے کا بتایا گیا ہے جبکہ دوسرے اکانٹ میں جمائمہ کی جانب سے رقم بھجوانے کا ذکر بھی موجود ہے ۔ عمران خان نے کہا کہ طلاق کے بعد جمائمہ کے نام بنی گالہ اراضی کا انتقال نہیں ہوا ۔بنی گالہ اراضی ان کے نام اکتوبر 2005 میں منتقل ہوئی ، لندن فلیٹ کی فروخت سے پہلے فائل کیے گیے ریٹرن کا ریکارڈ ڈھونڈنا ممکن نہیں ۔ نیازی سروسز کی کوئی ریٹرنز برطانیہ میں جمع کرائی گئیں اور ان ریٹرنز کی کاپی کیلئے اکاﺅنٹنٹ سے رابطہ کیا گیا ہے تاہم دو ہزار تین میں فروخت ہونے والے فلیٹ کی ریٹرنز نکلوانا آسان نہیں ۔جواب میں دو ہزار ایک اور دوہزار دو کے بارکلیز بنک کے دستاویزات موجود ہیں،۔عدالت کو بتایا گیا ہے کہ بنی گالہ اراضی کے تمام انتقال جمائمہ کے نام کروائے گئے او راس اراضی کے انتقالات کی مد میں 22 لاکھ سے زائد ٹیکس ادا کیا گیا جبکہ جمائمہ نے بنی گالہ اراضی کیلئے چار کروڑ آٹھ لاکھ سے زائد رقم ادا کی۔
عمران جواب