”کھودا پہاڑ نکلا چوہا“: چھوٹے منصوبوں نہیں بڑے شہر بسانے کی ضرورت ہے: نواز شریف

وزیراعظم کی ہاﺅسنگ سکیم پر کام کرنے والی ٹیم پر روایتی تنقید، ہال قہقہوں سے گونج اٹھا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ رہائشی سہولتوں کیلئے چھوٹے منصوبوں نہیں نئے شہر بسانے کی ضرورت ہے۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے ہاﺅسنگ سکیم پر کام کرنے والی ٹیم پر روایتی انداز میں تنقید کی جس پر ہال قہقہوں سے گونج اٹھا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس بہت وسیع زمین ہے جو اس کام کیلئے استعمال ہو سکتی ہے۔ نئے شہر بسانے چاہئیں۔ وزیراعظم نے مسکراتے ہوئے کہا کہ یہ جو 50 ہزار اور 75 ہزار کے گھر کی سکیم ہے پتہ نہیں آپ نے مجھے ایسے ہی یہاں بلا لیا یہ بڑی بات ہے۔ میں نے سوچا پتہ نہیں سعید صاحب آج کیا نئی تجویز لے کر بیٹھے ہیں۔ میں نے کہا میں وہاں پر جاﺅں گا لیکن کھودا پہاڑ تو نکلا چوہا۔
وزیراعظم / ہاﺅسنگ سکیم