کویت : سرتاج عزیز کی افغانستان ، ترکمانستان کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں

اسلام آباد + کویت ( سٹاف رپورٹر +عبد الشکور ابی حسن ) وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور نے کویت میں افغانستان اور ترکمانستان کے وزراءخارجہ اور اسلامی کانفرنس تنظیم کے سیکرٹری جنرل کے ساتھ الگ الگ ملاقاتیں کیں ۔ کویت سے نمائندے کے مطابق مشیر خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا کہ کوےت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رانا عبدالستار ہی صدر ہیں ۔ان خیالات کااظہار انہوںنے نوائے وقت کو ایک خصوصی انٹرویو میں کیا ۔انہوںنے کہاکہ انہیں بیس سال قبل میں نے اورمیاں محمد نوازشریف نے مسلم لیگ (ن)کا صدر نامزدکیا تھا ۔یادرہے کوےت میں مسلم لیگ (ن) کے دوگروپ بنے ہوئے ہیں۔ ایک گروپ کو رانا عبدالستار اوردوسرے گروپ کو میاں محمد ارشد لیڈ کرتے ہیں اوردونوں ہی مسلم لیگ کے صدر ہیں 1995ءمیں سرتاج عزیز نے رانا عبدالستار کو صدرنامزدکیاتھا جبکہ میاں محمدنوازشریف نے ایٹمی دھماکہ کے بعد کوےت کا دورہ 1998ءمیں کیاتھا توانہوںنے بھی راناعبدالستارکو پاکستان مسلم لیگ (ن) کا صدر نامزد کیا لیکن دوسرے گروپ نے انہیں صدرماننے سے انکارکردیا۔
سرتاج عزیز