کرپشن اور پانچ بیویوں کا سکینڈل اوورسیز پاکستانیز کے ڈپٹی ڈائریکٹر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

اسلا م آباد (آن لائن)کرپشن اور پانچ بیویوں کے سیکنڈل کی اشاعت کے بعد وزارت اوورسیز پاکستانیز کے ڈپٹی ڈائریکٹر راشد منیر کو ڈبلیو ڈبلیو ایف سے اسٹیبلشمنت واپس بلا لیا گیا اور بہت جلدکراچی میں باقاعدہ تبدیل کئے جانے کا امکان ہے۔ اسٹیبلشمنٹ نے ڈبلیو ڈبلیو ایف کو ایک مراسلہ لکھا کہ ڈپٹی ڈائریکٹر راشد منیر کے کنٹریکٹ میں مزید توسیع ممکن نہیں انکی خدمات اگلے احکامات تک اسٹیبلشمنٹ کے سپر د کر دی گئیں۔ واضح رہے راشد منیر اور اس کی بیوی فائزہ نے لاکھوں روپے کی خورد برد بچوں کی فیسوں کے اجرا پر کیں اور اس کے علاوہ مذکورہ آفیسر کی مبینہ پانچ بیویوں کی موجودگی پر بھی ایک انکوائری کمیٹی بنائی گئی تھی جس کے بعد انکی خدمات ڈبلیو ڈبلیو ایف سے ختم کر دی گئیں۔
کرپشن سکینڈل