فرینڈز آف پاکستان کے ورکنگ گروپوں کے اجلاس آج اور کل ہوں گے: ترجمان دفترخارجہ

اسلام آباد (اے پی پی) دفتر خارجہ کے ترجمان عبدالباسط نے کہا ہے کہ فرینڈز آف ڈیمو کریٹک پاکستان کے ورکنگ گروپوں کے اجلاس آج اور کل اسلام آباد میں ہوں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ فرینڈز آف ڈیمو کریٹک پاکستان کے ممالک استعداد کار میں اضافے کیلئے متعلقہ محکموں کو مالیاتی اور تکنیکی معاونت فراہم کریں گے۔ ورکنگ گروپ کا دوسرا اجلاس اگست میں منعقد ہوگا جبکہ گروپ کا وزارتی اجلاس ستمبر کے پہلے ہفتہ میں ترکی میں ہوگا۔