باجوڑ ایجنسی: بیمار افغان فوجی صحت یاب وطن واپس بھیج دیا: آئی ایس پی آر
اسلام آباد + راولپنڈی (صباح نیوز + نوائے وقت رپورٹ) بیمار افغان فوجی نائیک حیدر صحتیاب ہو کر سی ایم ایچ پشاور سے ڈسچارج کر کے طورخم بارڈر سے افغانستان بھجوا دیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق افغان فوجی 26جولائی کو باجوڑ ایجنسی میں پاک افغان سرحد پر بیمار حالت میں ملا تھا افغان حکام نے بیمار نائیک حیدر کے علاج معالجے کی درخواست کی تھی۔