پی ٹی آئی رہنماشیریں مزاری بھی قرضہ معاف کرانے والوں میں شامل
اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر شیریں مزاری بھی قرضہ معاف کروانے والوں میں شامل ہو گئی ہیں۔ شیریں مزاری نے 2002ء میں نیشنل بینک سے پانچ کروڑ روپے سے زائد کا قرض معاف کروایا۔نجی ٹی وی کے مطابق وزارت خزانہ نے قرضہ معاف کروانے والوں کے حوالے سے فہرست سینٹ میں جمع کروائی گئی تھی جس میں شیریں مزاری بھی شامل ہیں۔دستاویزات کے مطابق شیریں مزاری نے پانچ کروڑ روپے سے زائد کا قرضہ معاف کروایا ہے۔شیریں مزاری نے صادق آباد ٹیکسٹائل ملز کے نام پر قرض حاصل کیا جو 2002ء میں معاف کروایا۔