پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج دوستی کا دن منایا جائے گا
اسلام آباد(صباح نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں دوستی کا دن آج بروز ہفتہ کو منایا جائے گا۔جس کا مقصد دوستی کے رشتوں کے ذریعے امن کے کلچر کو فروغ دینا ہے۔2011ء میں اقوام متحدہ نے دوستی کا عالمی دن اس عزم کے ساتھ منایا کہ لوگوں ۔ممالک اور مختلف ثقافتوں کے مابین دوستی سے امن کوششوں کو فروغ دیاجاسکتا ہے اور مختلف قومیتوں کے مابین معاملے سمیٹے جاسکتے ہیںاس حوالے سے سرکاری ۔نجی اور سماجی سطح پرتقریبات انعقاد پذیر ہوں گی ۔