فرنس آئل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود وزارت خزانہ نے نیپرا کو بجلی مزید سستی کرنے سے روک دیا: ذرائع
اسلام آباد (صباح نیوز) ذرائع کے مطابق فرنس آئل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود وزارت خزانہ نے نیپرا کو بجلی مزید سستی کرنے سے روک دیا ہے جس کے بعد عوام کو بیس ارب روپے کے ملنے والے ریلیف کا امکان ختم ہو گیا ہے۔ نیپرا نے سماعت ملتوی کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے نیپرا کو بجلی 3 روپے 20 پیسے سستی کرنے سے روک دیا ہے۔