زرداری کسی بھی قیمت پر افتخار چودھری کو بحال نہیں ہونے دینگے: عمران

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر +وقائع نگار+ مانیٹرنگ نیوز) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری غلام عدلیہ چاہتے ہیں اسلام آباد بار کونسل میں وکلاء سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کنٹرولڈ عدالت کا پرچار کر رہی ہے۔ یہ وہ عدالت چاہتے ہیں جو ان کے مفادات کو ہاتھ نہ لگائے۔ ان کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری وہ عدالت چاہتے ہیں جو این آر او کو چیلنج نہ کر سکے وہ کسی بھی قیمت پر افتخار چودھری کو بحال نہیں ہونے دینگے۔ این آر او کے تحت 2 ہزار ایم کیو ایم کے قاتلوں کو معاف کر دیا گیا۔ حکمرانوں کے اربوں روپے باہر کے ملکوں کے لاکروں میں پڑے ہوئے ہیں اور یہ حکمران آئی ایم ایف سے بھیک مانگ رہے ہیں۔ تحریک انصاف وکلاء کے لانگ مارچ میں بھرپور شرکت کرے گی۔ ہمارے کارکن وکلاء ریلی میں شرکت کریں گے اور استقبالیہ کیمپ لگائے جائیں گے۔
عمران