چودھری نثار ڈان لیکس رپورٹ سے پیدا صورتحال کی بہتری کیلئے سرگرم
اسلام آباد (محمد نواز رضا ۔وقائع نگار خصوصی) وزےر اعظم آفس سے ڈان لےکس انکوائری رپورٹ کی نامکمل سفارشات پر مبنی جاری ہونے والے سےکرےٹری داخلہ کے نام خط سے سول ملٹری تعلقاتکا ر لگنے والے دھچکے سے پےدا ہونے والی صورت حال مےں بہتری لانے کے لئے وفاقی وزےر داخلہ چوہدری نثار علی خان سرگرم عمل ہو گئے ہےں انہوں نے کراچی مےں ڈان لےکس کی نامکمل رپورٹ کے اجرا اور اس پر فوری طور ڈی جی آئی اےس پی آر کی طرف جاری ہونے والے ٹوےٹ سے متعلق اطلاعات موصول ہونے پر ”ناپسندےدگی“ کا اظہار کےا اور فوری طور پر وزےر اعظم محمد نواز شرےف اور عسکری قےادت سے رابطہ قائم کےا اور دونوں اطراف کو اس معاملہ پر مزےد کوئی بات نہ کرنے کا مشورہ دےا انہوں نے عسکری قےادت کو منگل کو ورکنگ ڈے پر ڈان لےکس پر انکوائری رپورٹ کی سفارشات پر من و عن عمل درآمد ےقےن دہانی کرادی ہے اس دوران غلط فہمےاں دور کرنے کے لئے وزےر اعظم محمد نواز شرےف اور آرمی چےف جنرل قمر جاوےدباجوہ کے درمےان ملاقات کرانے کا امکان ہے وفاقی وزےر داخلہ چوہدری نثار علی خان جنہوں ڈان لےکس پر سول ملٹری تعلقات خراب ہونے سے بچانے مےں کلےدی کردار ادا کےا ہے منگل کو اپنی نگرانی مےں ڈان لےکس پر انکوائری رپورٹ کی سفارشات پر مبنی نوٹےفکےشن جاری کر ائےں گے ذرائع کے مطابق وزےرآفس سے جاری ہونے والے خط مےں ان سفارشات کو نظر انداز کر دےا گےا ہے جو سےنےٹرپروےز رشےدکے متعلق ہےں اسی طرح وزےراعظم کے خصوصی معاون سےد طارق فاطمی کو نہ صرف ان کے منصب سے ہٹانے کے لئے کہا گےا ہے بلکہ انہےں آئندہ حکومت مےں کوئی ذمہ داری نہ دےنے کی سفارش کی گئی ہے انکوائری رپورٹ مےں روزنامہ ڈان کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی جس ڈان کا محدود مدت کے لئے ڈےکلرےشن معطل کرنے کے لئے کہا گےا ہے ڈان لےکس انکوائری رپورٹ مےں سےنےٹر پروےز رشےد کو کابےنہ مےں دوبارہ اسی منصب پر فائز نہ کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔