;حکومت ڈان لیکس سے متعلق اصل حقائق سامنے لائے‘ پرویز مشرف
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین سید پرویز مشرف نے کہا ہے کہ قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ ممکن نہیں ، حکومت ڈان لیکس سے متعلق اصل حقائق سامنے لائے اور بتایاجائے کہ حقیقی ذمہ دار کے خلاف کیا کارروائی کی گئی۔ اے پی ایم ایل کے مرکزی میڈیا سیل سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قوم کو بتایا جائے اجلاس میں بیٹھے افراد میں سے کس نے خبر لیک کی ، قومی سلامتی کے کسی بھی ایشو پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا ، بتایا جائے اجلاس میں موجود افراد میں سے جس شخص نے خبر لیک کی اس کے خلاف کیا کارروائی کی گئی ہے ۔ سید پرویز مشرف نے کہا کہ چھوٹے موٹے کرداروں کی قربانی دے کر اصل ذمہ داران کو بچایا جا رہا ہے۔ قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والا قوم کا محسن نہیں ہو سکتا ، حکومت اصل رپورٹ سامنے لائے۔