چین کی پاکستان کو گوادر اور خنجراب کے درمیان الیکٹرک ریلوے لائن بچھانے کی پیشکش

اسلام آباد (اے پی اے) چین نے پاکستان کو گوادر اور خنجراب کے درمیان الیکٹرک ریلوے لائن بچھانے کی پیش کش کردی، منصوبہ چار سال میں مکمل ہوگا۔ چینی حکام نے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سے ملاقات میں کہا کہ چائنا ریلوے انجینئرنگ کارپوریشن اور سائنو ٹیک مشترکہ کنسورشیئم بنا کر گوادر اور خنجراب کے درمیان ریلوے لنک تعمیر کرنا چاہتی ہیں، جس پر اڑھائی سو ارب روپے سرمایہ کاری کی جائے گی، چینی حکام کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں خرچ ہونے والی رقم چین پاکستان کو پیشہ وارانہ قرضہ، تجارتی قرضہ یا امداد کے نام پر دے گا۔
الیکٹرک ریلوے لائن