نیب کا سرکاری اداروں میں ٹینڈرز کے اجرا میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کا نوٹس مرتکب افسروں کیخلاف کارروائی کا حکم

نیب کا سرکاری اداروں میں ٹینڈرز کے اجرا  میں قواعد و ضوابط  کی خلاف ورزی  کا نوٹس  مرتکب افسروں  کیخلاف کارروائی  کا حکم

اسلام آباد (آئی این پی) قومی احتساب بیورو (نیب)  کیچیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے  سرکاری اداروں کی طرف سے مختلف منصوبوں کے ٹینڈرز کے اجراء میں پبلک پروکیورمنٹ رولز  2004ء کی خلاف ورزی کا نوٹس لے لیا‘ تمام وفاقی وزارتوں‘ ڈویژنوں اور صوبوں کے چیف سیکرٹریز کو ٹینڈرز کے اجراء سے قبل پیپرا رولز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کردی جبکہ نیب ہیڈکوارٹرز سمیت ریجنل دفاتر کو بھی سرکاری منصوبوں کے ٹینڈرز کی مانیٹرنگ اور خلاف ورزی کے مرتکب افسروں کیخلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔