حکومت سستا گھر سکیم کے تحت 5 لاکھ گھر تعمیر کرے گی، قائمہ کمیٹی کو بریفنگ

حکومت سستا گھر سکیم کے تحت 5 لاکھ گھر تعمیر کرے گی، قائمہ کمیٹی کو بریفنگ

اسلام آباد (این این آئی + اے پی پی) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد کے ایک تہائی سرکاری گھر غیر قانونی طور پر الاٹ کئے گئے۔ قائمہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت سعید الحسن مندوخیل نے کی۔  عثمان ابراہیم نے بتایا کہ نئی ہاؤسنگ پالیسی ایک سے دو ہفتوں میں وفاقی کابینہ میں پیش کر دی جائے گی۔ عثمان ابراہیم نے بتایا کہ حکومت وزیراعظم سستا گھر سکیم کے تحت پانچ لاکھ گھر تعمیر کرے گی۔