تحقیقاتی کمشن کے سربراہ جسٹس شاہد عزیز نے اڈیالہ جیل میں ملزم سکندر کا بیان ریکارڈ کر لیا

تحقیقاتی کمشن  کے سربراہ جسٹس  شاہد عزیز نے اڈیالہ  جیل میں ملزم سکندر  کا بیان ریکارڈ کر لیا

اسلام آباد (آئی این پی) جناح ایونیو فائرنگ تحقیقاتی کمشن  کے سربراہ جسٹس شاہد سعید نے اڈیالہ جیل میں ملزم سکندر کا بیان ریکارڈ کر لیا جبکہ ایس ایس پی آپریشن ڈاکٹر رضوان دبئی سے ملزم سکندر  کے حوالے سے تحقیقا ت مکمل کر کے  پاکستان واپس پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق جناح ایونیو فائرنگ کمیشن کے سربراہ جسٹس شاہد سعید نے اڈیالہ جیل میں ملزم سکندر سے ملاقات کی، بیان ریکارڈ کیا ، ایس ایس پی آپریشن ڈاکٹر رضوان نے دبئی میں انٹیلی جنس چیف، امیگریشن آفسیر ،پولیس چیف اور افیسرز سے ملاقاتیں کی اور سکندر کے بارے میں تمام تفصیلات حاصل کیں۔