آرمی چیف کے تقرر کیلئے وزیراعظم نے کوئی آئینی خلاف ورزی نہیں کی: خواجہ آصف

آرمی چیف کے تقرر کیلئے وزیراعظم نے کوئی آئینی خلاف ورزی نہیں کی: خواجہ آصف

اسلام آباد(ثناء نیوز) وفاقی وزیر بجلی وپانی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایبٹ آباد اور کرگل کے واقعات پاکستان پر بدنما داغ ہیں ان کی رپورٹس ہم پر ادھار ہیں ہم یہ ادھار ضرور ادا کریںگے اور یہ  رپورٹس منظرعام پر لائیں گے۔ بلوچستان کو مکمل بجلی مہیا کرنے کیلئے ٹرانسمیشن لائنیں بچھائی جارہی ہیں ۔ ہم کوشش کررہے ہیں کہ عوام کو بجلی سستی فراہم کی جائے اس کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ایک نجی ٹی وی انٹرویو میں  ایک سوال پر خواجہ آصف نے کہاکہ  آرمی چیف کے تقرر کیلئے وزیراعظم نے کسی قسم کی آئینی خلاف ورزی نہیں کی تین چار سینیئر موسٹ جنرلوں میں سے ہی آرمی چیف مقرر کیاگیا۔انہوں نے کہا کہ گیس کی فراہمی میں ڈیڑھ دو ماہ کیلئے تعطل آئے گا دسمبر وسط سے جنوری کے آخر تک گیس کی لوڈشیڈنگ بڑھے گی لوگوں کو اس کیلئے ذہنی طورپر تیار رہنا چاہیے۔