پشاور پولیس اور کینٹ بورڈ کیخلاف تحریک استحقاق پر سینٹ قائمہ کمیٹی کا اجلاس آج

اسلام آباد (ثناءنیوز) سینٹ میں عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر حاجی عدیل کی پشاور پولیس اور کینٹ بورڈکیخلاف تحریک استحقاق پر فیصلہ کیلئے سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد ضوابط و استحقاق کا اجلاس (آج) پارلیمینٹ ہاو¿س میں ہوگا۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو خصوصی دعوت پر اجلاس میں مدعو کیا گیا ہے۔ سینیٹر حاجی عدیل نے پشاور کینٹ کے ایس پی، مجسٹریٹ ریونیو آفیسر کینٹ بورڈ، ایڈیشنل کینٹ ایگزیٹو و آفیسر پشاور اور ایس ایچ او تھانہ ویسٹ پشاور کے نامناسب سلوک کے واقعہ کےخلاف تحریک استحقاق پیش کی تھی۔