پاکستان سمیت دنیا بھر میں شیروں کی حفاظت کا عالمی دن آج منایا جائےگا

اسلام آباد (اے پی اے ) پاکستان سمیت دنیا بھر میں شیروں کی حفاظت کا عالمی دن ”ورلڈ ٹائیگر ڈے“ آج منایا جائےگا۔ اس دن کے منانے کا مقصد دنیا بھر میں شیروں کی حفاظت اور انہیں قدرتی ماحول کی فراہمی کے متعلق شعور و آگہی فراہم کرنا ہے۔ محکمہ جنگلی حیات، جانوروں کیلئے سرگرم تنظیموں اور چڑیا گھروں کی انتظامیہ کے زیر اہتمام تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔