پاکستانی طلبا نے بین الاقوامی کیمسٹری اولمپیا میں کانسی کے 3 تمغے جیت لئے

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستانی طلبہ نے روس کے شہر ماسکو میں منعقد ہونے والے 45ویں بین الاقوامی کیمسٹری اولمپیا 2013 میںشاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کانسی کے 3 تمغے جیتے لیے۔اس بین الاقوامی کیمسٹری اولمپیا میں پاکستانی ٹیم چار طلبہ پر مشتمل تھی جنہیں ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے سپانسر کیا تھا۔ٹیم نے تین کانسی کے میڈلز حاصل کر کے 2005 مےں دکھائی جانے والی شاندار کارکردگی کو مزےد بہتر بناےا۔ ےہ امر قابل ذکر ہے کہ پاکستان کیمسٹری اولمپیا میں نو برسوں سے شرکت کر رہا ہے مگر موجودہ سال کی کارکردگی گزشتہ سالوں مےں سب سے بہترےن رہی ہے۔پاکستانی طلبہ نے مختلف ممالک کے بہترین طلبہ سے سخت مقابلہ کے باوجود بہتر کارکردگی کا مظاہر ہ کیا۔ اس اولمپیا میں 77ممالک کے کل291 طلبہ شرےک تھے۔ زاہد بیکن ہاﺅس سکول فیصل آباد،محمد زین رضا سٹی سکول اسلام آباد اور محمد خا ن گرائمر سکول لاہور نے کانسی کے میڈلز حاصل کئے۔اس کامیابی پر چیئر پرسن ایچ ای سی ڈاکٹر جاوید لغاری نے پاکستان کیلئے تمام میڈل جیتنے والوں اور اُن کے قابل فخروالدین کودلی مبارکباد پےش کی ہے۔