وزیراعظم نے بلوچستان کابینہ کی تشکیل کےلئے کمیٹی بنا دی‘معاملے کو صدارتی انتخاب کے بعد جلد حل کرنےکی ہدایت

وزیراعظم نے بلوچستان کابینہ کی تشکیل کےلئے کمیٹی بنا دی‘معاملے کو صدارتی انتخاب کے بعد جلد حل کرنےکی ہدایت

اسلام آباد/ کوئٹہ (اے اےن اےن) وزےراعظم میاں نوازشریف نے بلو چستان کابےنہ کی تشکےل کےلئے پانچ رکنی کمیٹی قائم کر دی ہے۔ معاملے کو صدارتی انتخاب کے بعد جلد از جلد حل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق بلوچستان مےں مسلم لےگ (ن)، پشتونخوامےپ اور نےشنل پارٹی کے درمےان صو بائی کابےنہ کی تشکیل کے معاملے پر اختلافات شدت اختےار کر گئے ہیں۔ وزیراعظم نوازشرےف کی ہدایت پر صوبائی کابےنہ کی تشکےل کا معاملہ صدارتی انتخابات تک ملتوی کر دےا گیا ہے۔ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے 9 مئی کو بطور وزےراعلیٰ حلف اٹھاےا مگر صو بائی حکومت کے پہلے 50 دن پورے ہو نے کے باوجود تاحال کابےنہ تشکےل کا آئےنی فرےضہ سرانجام نہےں دےا جاسکا۔ کمیٹی میں پشتونخوامےپ کے چیئرمےن محمود خان اچکزئی‘ مےر حاصل بزنجو‘ چودھری نثار اور سردار ثناءاللہ زہری شامل ہےں۔