مالی سال 2012-13ءبجلی صارفین پر بھاری، نرخوں میں 10 مرتبہ اضافہ ہوا

اسلام آباد (ثناءنیوز)ملک میں گزشتہ مالی سال بجلی صارفین پر بہت بھاری گزرا، ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے سرکاری شعبے کی بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے نرخوں میں ایک سال میں 10 مرتبہ اضافہ کیا گیا، جولائی 2012 کی فیول ایڈجسٹمنٹ فی یونٹ بجلی 85 پیسے مہنگی کی گئی،دس مرتبہ میں 8 روپے 60 پیسے بجلی مہنگی ہوئی۔ ایک مرتبہ کمی کے بعد مجموعی طور پرسال میں 7 روپے 45 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کی گئی۔