لاپتہ افراد کے بارے میں فیڈرل ٹاسک فورس کاپہلااجلاس آج ہوگا

 لاپتہ افراد کے بارے میں فیڈرل ٹاسک فورس کاپہلااجلاس آج ہوگا

اسلام آباد (آن لائن )لاپتہ افراد کے بارے میں فیڈرل ٹاسک فورس کا پہلا اجلاس آج پیر کو اسلام آباد میں ہوگا۔وزارت داخلہ کے ایڈیشنل سیکرٹری اجلاس کی صدارت کریں گے۔لاپتہ افراد کے بارے میں فیڈرل ٹاسک فورس حال ہی میں وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کی ہدایت پر تشکیل دی گئی ہے تاکہ ایک قومی پالیسی بنائی جائے۔