سینٹ قائمہ کمیٹی اطلاعات و نشریات کا اجلاس آج ہو گا

اسلام آباد (ثناءنیوز) سینٹ کی قائمہ کمیٹی اطلاعات و نشریات کا اجلاس آج پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہو گا۔ فریڈم آف انفارمیشن لاءکے مسودے کو حتمی شکل دی جائے گی۔ سینیٹر فرحت اللہ بابر کی سربراہی میں قائم سب کمیٹی کی رپورٹ پیش ہو گی۔ وزارت اطلاعات و نشریات کی تجاویز بھی پیش ہوں گی۔ سب کمیٹی اور وزارت نے مل کر یہ سفارشات مرتب کی ہیں۔