سپریم کورٹ فیصلے پر تحفظات کے باوجود صدارتی الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کرنا چاہیے تھا: غلام کوریجہ

سپریم کورٹ فیصلے پر تحفظات کے باوجود صدارتی الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کرنا چاہیے تھا: غلام کوریجہ

اسلام آباد(آئی این پی) پیپلز پارٹی کے جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی غلام کوریجہ نے کہا ہے کہ پی پی پی کو صدارتی الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کرنا چاہئے تھا بلکہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر تحفظات کے باوجود الیکشن لڑنا چاہئے تھا۔ اتوار کو ”آئی این پی“ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا پیپلز پارٹی کو صدارتی الیکشن میں کسی طور پر بھی میدان خالی نہیں چھوڑنا چاہئے تھا۔ الیکشن لڑنے سے ہم زیادہ سرخرو ہوتے بانسبت نہ لڑنے کے‘ ہمیں جمہوریت کی مضبوطی کیلئے بینظیر بھٹو کے مفاہمت کے فلسفے کو آگے بڑھانا چاہئے۔ ابھی ملک ٹکراﺅ کی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا۔
غلام کوریجہ