جمعیت علماءاسلام (ف) نے بلوچستان حکومت میں شمولیت کی خواہش ظاہر کر دی

اسلام آباد (این این آئی) جمعیت علماءاسلام (ف) نے بلوچستان حکومت میں شمولیت کی خواہش ظاہر کر دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق جے یو آئی نے اب تک 30 جولائی کو صدارتی الیکشن میں ووٹ دینے کا فیصلہ نہیں کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ جے یو آئی ف بلوچستان حکومت میں شامل ہونا چاہتی ہے اور ساتھ ہی صدارتی انتخابات کیلئے بھی معاملات طے کرنا چاہتی ہے تاہم پی ایم ایل این کو معاملے پر صوبوں کی قوم پرست جماعتوں کی جانب سے دباﺅکا سامنا ہے۔ جے یو آئی ایف کی مجلس شوری سے بات کرتے ہوئے پارٹی ترجمان جان اچکزئی نے کہا کہ ان کی جماعت صوبہ بلوچستان کی صورتحال پر فکر مند ہے‘ جے یو آئی ایف بلوچستان کی اصل فریق جماعت ہے جسے نظرانداز کر دیا گیا۔