ایس ایم ایس، ای میلز کے باوجود عید کارڈ بھیجنے کی روایت برقرار

اسلام آباد (اے پی پی) ایس ایم ایس اور دیگر مواصلاتی رابطوں کے باوجود عزیز و اقارب کو عید کارڈ بھجوانے کی روایت بررقرار رہی تاہم چند برسوں سے متواتر اس میں کمی واقع ہوئی ہے۔ عیدالفطر، عیدالاضحیٰ کے موقع پر عید کارڈ بھجوانے کا سلسلہ رفتہ رفتہ شادی بیاہ کی مبارکبادوں، سالگرہ مبارکباد، جلد صحتیابی کے کارڈ بھی اس کارڈ بھجوانے کی روایت کا حصہ بن گیا لیکن گزشتہ چند برسوں سے عید کارڈ بھجوانے کے عمل میں کچھ کمی واقع ہوئی ہے۔