ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہؓ کا یوم وصال نہایت عقیدت و احترام سے منا یاگیا

 اسلام آباد (آن لائن) ام المومنین حضرت سیّدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا یوم وصال اتوار کو پاکستان سمیت دنیا بھر میںنہایت عقیدت و احترام سے منا یاگیا۔ اس سلسلے میں چاروں صوبوں ،آزاد کشمیر ،شمالی علاقہ جات،جنوبی پنجاب سمیت ملک بھر کی مساجد میںخصوصی پروگرام منعقد ہوئے ،جن سے خطاب کے دوران علماءکرام و مقررین ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ ؓ کی سیرت مبارکہ اور ان کی دین اسلام کیلئے پیش کی گئی قربانیوں پر تفصیل سے روشنی ڈالیں گے اس روز قومی اخبارات خصوصی مضامین شائع کئے جبکہ ٹی وی چینلزسے بھی خصوصی پروگرام نشر ہوں گے۔