اسلام آباد: چک شہزاد کے علاقہ مجسٹریٹ حسین بہادر کے کمرے میں چوری

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اسلام آباد کے چک شہزاد میں واقع انتظامیہ ہوٹل میں علاقہ مجسٹریٹ حسین بہادر کے کمرے میں چوری ہوگئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق علاقہ مجسٹریٹ حسین بہادر نے بتایا کہ میرے کمرے سے لیپ ٹاپ اور نقدی چوری ہوئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔