کشمور : بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک شخص جاں بحق، ہری پور میں گیس پائپ لائن پشاور میں بجلی کا ٹاور دھماکے سے تباہ

کشمور+ ہری پور+ پشاور (آئی این پی+ نوائے وقت رپورٹ)کشمور میں کرم پور کے قریب بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق بارودی سرنگ کا دھماکہ  کرم پور کے قریب گوٹھ علی نواز جعفری میں ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش ہسپتال منتقل کردی گئی۔ پولیس نے واقعہ کے بعد بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کرکے دھماکے کی تحقیقات شروع کردیں۔ دریں اثناء ہری پور  کے علاقہ خان پور ممریال میں گیس پائپ لائن دھماکہ سے تباہ ہو گئی جس کے نتیجے میںمین چار انچ کی پائپ لائن میں لیکج سے آگ لگ گئی  پولیس اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاںامدادی کارروائیوں کیلئے موقع پر پہنچ گئیں۔ 9 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ اس دوران متعدد دیہات کو گھنٹوں گیس و بجلی کی فراہمی بند رہی۔ادھر پشاور سے نوائے وقت رپورٹ کے مطابق ماشو خیل میں بجلی کے ٹاور کو دھماکے سے تباہ کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق بجلی کا ٹاور تباہ ہونے سے متعدد دیہات کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی، جبکہ بڈھ بیر میں چار دھماکے سنے گئے۔