کامرہ ایئرو ناٹیکل کمپلیکس کے 6 سینئر ٹیکنیشنز نے برطرفی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

راولپنڈی (آئی این پی) کامرہ ایئروناٹیکل کمپلیکس کے چھ سینئر ٹیکنیشنز نے ملازمت سے بنا کسی جواز کے نکالے جانے پر لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ سے رجوع کر لیا۔ پیر کے روز کامرہ ایئرو ناٹیکل کمپلیکس میں سینئر ٹیکنیشنز کوثر اسلام، فضل عباس، طاہر اقبال، تنویر احمد، عامر عزیز اور صفدر اقبال نے کرنل (ر) انعام الرحیم ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر اپیل میں مؤقف اختیار کیا کہ وہ طیارہ ساز فیکٹری میں کام کر رہے تھے کچھ دنوں کیلئے حراست میں لیا گیا۔ بیان لئے گئے جس کے بعد بیس کمانڈر نے بغیر کسی وجہ کے ملازمت سے نکال دیا۔ قانون کے مطابق جب کسی فرد کو ملازمت سے برخاست کیا جاتا ہے اس کے متعلق باقاعدہ انکوائری کی جاتی ہے۔