پی ٹی اے کو 3 اور 4جی لائسنس لینے والی کمپنیوں سے 10 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس لینے کی ہدایت

پی ٹی اے کو 3 اور 4جی لائسنس لینے والی کمپنیوں سے 10 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس لینے کی ہدایت

اسلام آباد(آئی این پی ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو 3 اور 4جی سپیکٹرم لائسنس کی کامیاب بولی دہندہ کمپنیوں سے کل رقم کا 10 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس وصول کرنے کی ہدایت کر دی۔ ترجمان ایف بی آر شاہد حسن اسد نے کہا پی ٹی اے کو مذکورہ بالا ہدایت سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کی دفعہ نمبر 2 (36اے ) تحت کی گئی ہے جس سے تقریباً 11کروڑ ریونیو حاصل ہو گا۔ پاکستان میں کسی بھی چیز کی نیلامی پر کامیاب بولی کیلئے 10 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس جمع کرانا لازمی ہے نیلامی 1.1 ارب ڈالر میں ہوئی ہے۔