رواں سال کا پہلا مکمل سورج گرہن آج ہو گا پاکستان میں نظر نہیں آئے گا

رواں سال کا پہلا مکمل سورج گرہن آج ہو گا پاکستان میں نظر نہیں آئے گا

اسلام آباد (آن لائن) 2014 کا پہلا مکمل سورج گرہن آج منگل کو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق صبح 8 بج کر53 منٹ پر ہوگا جبکہ مکمل گرہن 11 بجکر3 منٹ اور ختم دوپہر ایک بج کر15 منٹ پر ہوگا۔ یہ گرہن برج ثور کے8 درجے51 دقیقہ پر لگے گا۔ اس مکمل گرہن کا کل دورانیہ4 گھنٹے22 منٹ ہوگا۔ یہ سورج گرہن براعظم آسٹریلیا، انڈونیشیا، ملائیشیا سمیت دیگر ممالک میں نظر آئیگا جبکہ پاکستان سمیت تمام ایشیائی ممالک براعظم یورپ، افریقہ اور امریکہ سمیت کئی ممالک میں نظر نہیں آئیگا۔