اسلام آباد:5 ماہی گیر بھائی 2 سال سے بھارتی جیل میں قید،باپ غم میں ذہنی توازن کھو چکا

اسلام آباد؍ممبئی(اے پی اے)جاتی کے نواحی گاؤں راجن تھہیمور کے ماہی گیر پانچ سگے بھائی گذشتہ دو سال سے بھارت کی جیل میں قید ہیں۔ اس غم میں ان کا باپ اپنا ذہنی توازن کھوچکا ہے جبکہ خاندان کسمپرسی کی حالت میں زندگی گذارنے پر مجبور ہیں۔پاکستانی حکومت  بھارت میں قید ماہی گیروں کی رہائی کے لئے مؤثر اقدامات کرے تاکہ بے بسی اور مفلسی کی زندگی گذارنے والے کئی خاندانوں کے پیارے اپنے گھروں کو لوٹ سکیں۔