اسلام آباد: آصف علی زرداری کیخلاف 5 ریفرنسز کی سماعت 12 مئی تک ملتوی

اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری کیخلاف 5 ریفرنسز کی سماعت 12 مئی تک ملتوی کردی۔ کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔ احتساب عدالت کی جانب سے سابق صدر کیخلاف اے آر وائی گولڈ‘ پولو گرائونڈ‘ ارسس ٹریکٹر‘ ایس جی ایس کوٹیکنا کیس کی بریت کی درخواستوں پر سابق صدر کے وکیل کے دلائل کے جواب میں نیب کے ایڈیشنل پراسیکیوٹر چوہدری ریاض نے اپنے دلائل مکمل کئے۔ انہوں نے کہا کہ سابق صدر کیخلاف تمام کیس مکمل انکوائری کے بعد فائل کئے گئے ہیں اس حوالے سے ثبوت موجود ہیں۔ آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے جوابی دلائل کیلئے عدالت سے مہلت طلب کی جس پر عدالت نے کیس کی سماعت 12 مئی تک ملتوی کردی۔