صدر نے لاہور ہائی کورٹ کے 6 ایڈیشنل ججز کی مدت ملازمت میں توسیع کی منظوری دیدی

اسلام آباد (آن لائن) صدر ممنون حسین نے لاہور ہائی کورٹ کے 6 ایڈیشنل ججز کی مدت ملازمت میں توسیع کی منظوری دے دی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق توسیع پانے والے ججز میں جسٹس محمود بھٹی‘ جسٹس ارشد محمود تبسم‘ جسٹس محمد طارق عباسی‘ جسٹس چودھری مسعود اور جسٹس صدارت علی خان شامل ہیں۔