سیکرٹری الیکشن کمشن اشتیاق احمد 4 نومبر کو ریٹائر ہوجائیں گے، الیکشن کمشن نے حکومت سے تین نام مانگ لئے

اسلام آباد (خبر نگار) الیکشن کمشن کے سیکرٹری اشتیاق احمد اپنی مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد 4 نومبر کو  ریٹائر ہورہے ہیں۔ الیکشن کمشن نے نئے سیکرٹری کیلئے اسٹیبلشمنٹ سے تین نام مانگ لئے ہیں۔ الیکشن کمشن ان تین ناموں پر مشاورت کے بعد کسی ایک کو سیکرٹری الیکشن کمشن کے عہدے پر تعینات کریگا اور یہ نام نوٹیفکیشن کیلئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو بھجوائے گا، نوٹیفکیشن کے بعد نئے سیکرٹری الیکشن کمشن کا تقرر عمل میں آئیگا، مانگے گئے تینوں افسران گریڈ22  سے ہونگے۔