سرکاری زمین قبضہ کیس‘ ملازمت سے فارغ ہونیوالے ملازمین کی اپیلیں خارج

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے تحصیل ظفر وال میں محکمہ جنگلات کی 59کنال زمین پر قبضہ کرنے میں ملوث محکمہ مال کے افسروں کی ملازمتوں سے فارغ کرنے کیخلاف دائر اپیلیں خارج کر دیں۔  تحصیل ظفر وال کے محکمہ جنگلات کی 59کنال زمین محکمہ مال اور ریونیو کے افسران نے مل کر مبینہ طور پر اپنے نام کرا لی تھی۔