ای او بی آئی کرپشن سکینڈل کی تحقیقات مکمل‘ نیب نے ریفرنس تیار کر لیا ،ایگزیکٹو بورڈ اجلاس سے منظوری کے بعد احتساب عدالت میں دائر کیا جائیگا

 اسلام آباد (نامہ نگار) ذرائع کے مطابق نیب نے سپریم کورٹ کی ہدایت کی روشنی میں ای او بی آئی کرپشن سکینڈل کی تحقیقات مکمل کر کے ریفرنس تیار کر لیا گیا ہے جسے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ریفرنس میں سابق چیئرمین ای او بی آئی ظفر اقبال گوندل سمیت دیگر افسران کو ملزم نامزد کیا گیا ہے، ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس سے ریفرنس کی منظوری کے بعد اسے احتساب عدالت میں دائر کیا جائے گا۔