الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ معطل ، مسلم لیگ ن کے دیوان عاشق کی رکنیت بحال

اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) سپریم کورٹ نے مسلم لیگ ن کے ایم این اے دیوان عاشق کی رکنیت بحال کر دی۔ سپریم کورٹ نے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ معطل کر دیا۔ الیکشن ٹربیونل نے فیصلے کے خلاف دیوان عاشق کی  اپیل سماعت کے لئے منظور کر لی گئی۔ عدالت نے دیوان عاشق کی اپیل پر فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے۔ اپیل کی سماعت تین رکنی بنچ کرے گا۔ عدالت نے این اے 153ملتان میں ضمنی انتخابات 10روز کے لئے روک دیا۔