مولانا ظفر علی خان کی 59 ویں برسی منائی گئی
اسلام آباد (آئی این پی ) تحریک پاکستان کے معروف رہنما اور نامور صحافی مولانا ظفر علی خان کی انسٹھویں برسی منائی گئی ۔مولانا ظفر علی خان18 جنوری 1873ء کو سیالکوٹ کے ایک چھوٹے سے گاؤں کوٹ میرتھ میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے علی گڑھ سے گریجویشن کیا۔ مولانا ظفر علی آزادی تحریر و تقریر کے بہت بڑے مجاہد تھے۔ ان کے اخبار زمیندار کی ضمانت کئی مرتبہ ضبط ہوئی۔کئی مرتبہ اخبار بھی بند ہوا۔ متعدد مرتبہ قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنا پڑیں مگر مولانا کے ثبات قدم میں لغزش نہیں آئی۔