پارٹی فنڈز کیس: پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت 15 جون تک ملتوی

اسلام آباد (آئی این پی) الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی پارٹی فنڈز میں خوردبرد کیس کی سماعت 15جون تک ملتوی کر دی۔ سماعت پی ٹی آئی کے وکیل کی درخواست پر ملتوی کی گئی۔ پی ٹی آئی کے بانی رہنماء اکبر ایس بابر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے پاس پارٹی فنڈز میں خوردبرد پر عدالت کو جواب دینے کیلئے کوئی مواد نہیں، محض وقت گزاری کیلئے تاخیری حربے استعمال کئے جا رہے ہیں۔ بدھ کو چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں بنچ نے اکبر ایس بابر کی طرف سے پی ٹی آئی فنڈز میں خورد برد کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت پی ٹی آئی کے وکیل نے عدالت سے ایک بار پھر وقت مانگ لیا۔ جس پر کمیشن نے پی ٹی آئی وکیل کو کیس کی مزید تیاری کیلئے وقت فراہم کرتے ہوئے سماعت 15جون تک ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے وکیل نے تیسری مرتبہ کیس کی تیاری کیلئے مزید وقت مانگا ہے۔
پارٹی فنڈز کیس