پارلیمنٹ ہائوس میں خواتین ارکان اور سٹاف کیلئے ڈے کیئر سنٹر کے قیام کا اعلان

 اسلام آباد(آن لائن) پارلیمنٹ ہائوس  میں  خواتین  اراکین پارلیمنٹ  اور خواتین  سٹاف کے لئے ڈے  کیئر سنٹر کے قیام  کا اعلان کردیا گیا ہے۔ قیام کے اعلان سے  خواتین  سٹاف اور خواتین  ارکان پارلیمنٹ  میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز پارلیمنٹ  ہائوس اسلام آباد  میں  خواتین ارکان اسمبلی وسٹاف ممبران کے لیے  خصوصی طور پر  ڈے کیئر  سنٹر کے   قیام کا اعلان کیا گیا۔  پارلیمنٹ ہائوس میں خواتین سٹاف  اور خواتین  ارکان اسمبلی کی ایک بڑی تعداد  کام کے لئے آتی ہے  جن کے ساتھ  شیر خوار نونہال  بچے بھی ہوتے ہیں  جو ان کے کام میں رکاوٹ پیدا کرتے ہیں  اس لیے حکام  نے  پارلیمنٹ ہائوس  میں بچوں کے لیے ڈے کیئر  سنٹر کا اعلان کیا ہے جس پر کام جلد مکمل  کیا جائے گا۔
ڈے کیئرسینٹر/اعلان