عالمی حدت کے باعث رواں صدی کے اختتام تک مائونٹ ایورسٹ کے آس پاس موجود گلیشیر ناپید ہوسکتے ہیں: ماہرین

اسلام آباد (اے پی پی) یورپی و ایشیائی ماہرین ارضیات نے کہا ہے کہ دنیا کی بلند ترین چوٹی ماونٹ ایورسٹ کے آس پاس موجود گلیشیئرز عالمی حدت کے نتیجہ میں رواں صدی کے اختتام تک ناپید ہو سکتے ہیں۔ حدت  کے بڑھنے کا عمل موجودہ رفتار سے جاری رہنے کی صورت میں ہمالیائی گلیشئر کے حجم میں 70سے 99فیصد تک کمی ہو سکتی ہے۔