سورج آ ج بیت اللہ شریف کے اوپر سے گزرے گا ،قبلہ رخ کا درست تعین کر لیں

اسلا م آ با د (آن لائن)سورج آ ج جمعرا ت کو بیت اللہ شریف کے اوپر سے گزرے گا قبلہ رخ کا تعین کیا جا سکے گا۔28مئی بروز جمعرات پاکستانی وقت کے مطابق دو بج کر 18منٹ پر دوپہر کوسورج خانہ کعبہ کے عین اوپر سے گزرے گا۔اس وقت بیت اللہ کا سایہ نہیں ہو گا اور دنیا بھر کے سایوں کا رخ بیت اللہ شریف کی جانب ہو گا۔ قبلہ رخ کا درست تعین کیا جا سکے گا۔دوبارہ سورج16جولائی کو بیت اللہ کے اوپر سے گزرے گا اس روز بھی قبلہ رخ کا تعین کیا جا سکتا ہے۔28مئی بدھ کو قبلے کا رخ متعین کرنے کیلئے زمین میںایک چھڑی عموداً گاڑ دیں اس مقررہ وقت پر اس چھڑی کے سایے پر خط کھینچ دیں اور اس خط پر عموداً گرائیں اور شمالاً جنوبا ًزاویہ قائمہ بنائیں یہی خانہ کعبہ کا درست رخ ہوگا۔