خیبر پی کے : بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، 7کروڑ 22لاکھ بیلٹ پیپرز چھاپے گئے: الیکشن کمشن

اسلام آباد (آن لائن) الیکشن کمشن آف پاکستان نے خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات کیلئے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں، فوج کی نگرانی میں 7 کروڑ 22 لاکھ بیلٹ پیپرز چھاپے گئے جنہیں فوج کی نگرانی میں ہی کل 29 مئی کو  ریٹرننگ افسران  کے حوالے کئے جائیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق  بدھ کے روز الیکشن کمشن نے خیبر پی کے میں بلدیاتی الیکشن کیلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے لئے ایک اعلامیہ جاری کیا ہے جس کے مطابق  خیبر پی کے میں بلدیاتی الیکشن کیلئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، اعلامیہ کے مطابق تمام بیلٹ پیپرز کی چھپائی فوج کی نگرانی میں پاکستان پرنٹنگ کارپوریشن میں کی گئی ، بیلٹ پیپرز کو7 مختلف رنگوں میں چھاپہ گیا ہے  جن میں جنرل نشستوں کیلئے سفید، خواتین کی نشست کیلئے گلابی رنگ کے بیلٹ پیپرز چھاپے گئے ہیں، اقلیتوں کے لئے برائون رنگ، کسان اور مزدور کی نشستوں کیلئے ہلکے سبز رنگ کے بیلٹ پیپرز چھاپے گئے ہیں، اعلامیہ کے مطابق خیبر پی کے میں بلدیاتی الیکشن کیلئے7 کروڑ 22 لاکھ بیلٹ پیپرز چھاپے گئے ہیں، الیکشن کمشن نے پولنگ سٹیشنوں کے قریب کیمپ، پارکنگ اور اجتماع پر مکمل پابندی لگائی ہے، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
خیبر پی کے / الیکشن کمشن