اسلام آباد اور آزاد کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی دارالحکومت اور آزاد کشمیر میں گزشتہ روز 2 بجکر 10 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت3 ریکارڈ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز 2 بجکر 10 منٹ پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت آزاد کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ،زلزلہ کوہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 3 ریکارڈ کی گئی جب کہ زمین میں اس کی گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تاہم زلزلے کی شدت کم ہونے کے باعث کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
زلزلہ